مندرجات کا رخ کریں

سارا آپ کا

ویکی کتب سے

گزشتہ صفحہ: سچ کہتے ہو مہربان

ایک دن شہنشاہ اقلیم و ظرافت متفکر و ملول ہو کر منہ نیچا کیے ہوئے چپ چاپ آ رہے تھے۔ راستہ میں راجہ بیربر مل گئے۔ انہوں نے پوچھا، یا حضرت کس کی تلاش ہے۔ ملا صاحب جواب میں فرماتے ہیں، بھائی صاحب بچپن سے میرا باپ گم ہو گیا ہے۔ اس کی تلاش کر رہا ہوں۔ راجہ نے کہا اگر میں بتا دوں تو کیا دو گے، ملا نے کہا اگر مل جائے تو سارا آپ کا۔

اگلا صفحہ: نہ ملا مرغ ہوتا نہ بیربر سی مرغی انڈے دیتی

رجوع بہ فہرست مضامین: سوانح عمری ملا دوپیازہ