مندرجات کا رخ کریں

نہ ملا مرغ ہوتا نہ بیربر سی مرغی انڈے دیتی

ویکی کتب سے

گزشتہ صفحہ: سارا آپ کا

ایک دن ملا کو زک دینے کے واسطے بیربر کے مشورے سے بادشاہ نے یہ انتظام کیا کہ مینہہ سے بھرے ہوئے تالاب کی تہہ میں خاص خاص موقعوں پر کچھ آدمیوں کی تعداد کے موافق ان سے انڈے رکھوا دیے۔ پھر ملا کوبلوایا، اور ان آدمیوں کو حکم دیا کہ تالاب میں انڈے ہیں، نکال لو چنانچہ ہر آدمی ایک ایک انڈا نکال لایا۔ جب سب انڈے نکل چکے، بادشاہ نے ملا صاحب سے کہا تم بھی انڈا نکال لاؤ۔ یہ بھی کپڑے اتار کر تالاب میں کودے، بہتیرا جتن کیا مگر کوئی انڈا ہاتھ نہ آیا۔ آخر کار تالاب سے نکل بال چھاڑ کر زور سے کہا ککڑوں کوں۔ بادشاہ نے کہا یہ کیا کرتے ہو۔ ملا صاحب نے جواب دیا، نہ ملا مرغ ہوتا نہ بیربر سی مرغی انڈے دیتی۔ یہ سن کر بیربر جی تو شرمندہ ہوئے مگر بادشاہ خوش ہوئے، اور ملا کو بہت سا انعام دیا۔

اگلا صفحہ: ملا صاحب کی ایک عجیب لغت

رجوع بہ فہرست مضامین: سوانح عمری ملا دوپیازہ