بیوقوفوں کی فہرست
گزشتہ صفحہ: مونچھیں صاف کر لیجیے
ایک دن کوئی سوداگر اکبر کے پاس چند عمدہ گھوڑے لایا۔ بادشاہ نے گھوڑوں کو پسند کیا اور حکم دیا کہ اسی قسم کے گھوڑے اور لاؤ، اور اس کے واسطے ایک لاکھ روپیہ پیشگی دلوایا۔ تھوڑے عرصے بعد بادشاہ نے ملا صاحب کو حکم دیا کہ ملک کے بیوقوفوں کی ایک فہرست تیار کر کے دکھلاؤ۔ اس نے چند ایک نام لکھ کر بادشاہ کی خدمت میں پیش کیے مگر ان سب میں بادشاہ کا نام پہلے نمبر پر لکھا۔ بادشاہ دیکھ کر حیران ہو گیا اور اس کی وجہ دریافت کی۔ ملا صاحب فرمانے لگے کہ آپ نے بے سوچے سمجھے ایک لاکھ روپیہ سوداگروں کو دلوا دیا اور وہ اب شکل بھی نہیں دکھلائیں گے۔ بادشاہ نے کہا اگر وہ لے آئے تو؟ ملا کہنے لگا، اگر لے آئے تو آپ ان کا نام کاٹ کر ان کا لکھ دوں گا۔ بادشاہ اس کو سن کر لاجواب ہو گیا۔
اگلا صفحہ: نیکی کا بدلہ بدی
رجوع بہ فہرست مضامین: سوانح عمری ملا دوپیازہ