مونچھیں صاف کر لیجیے

ویکی کتب سے

گزشتہ صفحہ: ملا صاحب کی قیافہ شناسی

کسی امیر کے پاس ملا دوپیازہ اور چند آدمی اور بیٹھے تھے۔ امیر حد درجہ کے کنجوس تھے۔ پاخانہ پھرنے کے بہانے اندر کھانا کھانے کو تشریف لے گئے، مگر جب باہر آئے تو کھانے میں سے ایک چاول مونچھ میں لگا ہوا رہ گیا تھا۔ ملا صاحب دیکھتے ہی بول اٹھے کہ جناب عالی آپ کی مونچھ میں پاخانہ لگا ہوا ہے۔ امیر صاحب نکتہ کو سمجھ کر نہایت شرمندہ ہوئے اور ناظرین میں قہقہہ مچ گیا۔

اگلا صفحہ: بیوقوفوں کی فہرست

رجوع بہ فہرست مضامین: سوانح عمری ملا دوپیازہ