یک نہ شد دو شد
Appearance
گزشتہ صفحہ: ان کا نام ہی ان کی ہجو ہے
مرزا عزیز کوکلتاش نے جب نیا مکان تعمیر کرایا اور اپنے احباب کی اس تقریب پر دعوت کی تو اس میں بیربر اور ملا دوپیازہ بھی مدعو تھے۔ تمام اہل دعوت نے مکان کی تعریف کی۔ بیربر کہنے لگا، مکان تو واقعی اچھا ہے۔ مگر دروازہ اس قدر تنگ ہے کہ مردہ کی چارپائی مشکل سے نکل سکے گی۔ مرزا عزیز کوکلتاش کو یہ بات سخت ناگوار گزری۔ انہوں نے ملا صاحب سے اس بات کی شکایت کی، ملا کہنے لگا، راجہ جی کو کیا عقل ہے، مکان کا دروازہ تو اتنا بڑا ہے کہ اگر آپ کا سارے کا سارا کنبہ مر جائے تو تمام مردے بافراغت نکل سکتے ہیں۔ مرزا عزیز کہنے لگے آپ تو راجہ جی سے بھی بڑھ گئے۔ ملا جی نے کہا یہ آپ کا حسن ظن ہے، ورنہ من آنم کہ من دانم۔
اگلا صفحہ: ملا دوپیازہ کا ایک عجیب فیصلہ
رجوع بہ فہرست مضامین: سوانح عمری ملا دوپیازہ