اردو/لفظ

ویکی کتب سے
(لفظ سے رجوع مکرر)
فہرست عنوانات
اردو
# باب رقم عنوان
1 لکھائی اور تلفظ
1.1 صفحہ ۱ حروف تہجی
1.2 صفحہ ۲ نستعلیق
2 قواعد
2.1 صفحہ ۳ لفظ
2.2 صفحہ ۴ اسم
2.3 صفحہ ۵ فعل
2.4 صفحہ ۶ اسم ضمیر
2.5 صفحہ ۷ اسم صفت
2.6 صفحہ ۸ متعلق فعل
2.7 صفحہ ۹ جزو لاحق
3 فرہنگ
3.1 صفحہ ۱۰ بنیادی جملے
3.2 صفحہ ۱۱ رنگ
3.3 صفحہ ۱۲ کمرے اور سامان آرائش
3.4 صفحہ ۱۳ ہفتے کے دن
3.5 صفحہ ۱۴ سال کے مہینے
3.6 صفحہ ۱۵ موسم
3.7 صفحہ ۱۶ تہنیت
3.8 صفحہ ۱۷ استفساریہ
3.9 صفحہ ۱۸ اعداد
3.10 صفحہ ۱۹ وقت
3.11 صفحہ ۲۰ دورانیہ
3.12 صفحہ ۲۱ نقل و حمل
3.13 صفحہ ۲۲ ہنگامی حالت
3.14 صفحہ ۲۳ ہدایات
3.15 صفحہ ۲۴ ریستوران
3.16 صفحہ ۲۵ خریداری

لفظ انسان کے منہ سے نکلنے والی مختلف آرازیں ہیں۔ گو کہ جو کچھ انسان بولتا ہے سب الفاظ (جمع: لفظ) ہیں۔

لفظ کی اقسام[ترمیم]

لفظ کی دو اقسام ہیں۔

۱- کلمہ

۲- مہمل

کلمہ[ترمیم]

کلمہ ایسے لفظ کو کہتے ہیں جس کہ کچھ نہ کچھ معنی ہوں۔ مثلاْ کتاب، بانی، روٹی

مہمل[ترمیم]

مہمل ایسے لفظ کو کہتے ہیں جس کے سننے سے کچھ معنی سمجھ نہ آئیں مثلاْ وتاب، وانی، ووٹی

تنبیہ ہر کلمہ لفظ ہوتا ہے۔ مگر ہر کلمہ کو لفظ نہیں کہ سکتے۔

کلمہ[ترمیم]

کلمہ یعنی با معنی لفظ کی دو طرح کے ہوتے ہیں۔

۱۔ مستقل الفاظ

۲۔ غیر مستقل الفاظ

مستقل الفاظ[ترمیم]

مستقل الفاظ وہ الفاظ ہیں جو بذات خود پورے معنی دیں۔ مثلاْ قلم، کتاب، سورج وغیرہ وغیرہ

غیر مستقل الفاظ[ترمیم]

غیر مستقل الفاظ وہ الفاظ ہیں جو بذات خود پورے معنی نہ دیں بلکہ اظہار مطلب کے لیے دوسرے الفاظ کے محتاج ہوں۔ ایسے الفاظ کو حروف کہتے ہیں۔ پر، تک، لیے، پھر، ہرگز وغیرہ

کلمہ کی اقسام[ترمیم]

کلمہ کی تین اقسام ہیں۔

۱۔ اسم

۲- فعل

۳۔ حرف