باری کے بخار کی تعریف

ویکی کتب سے

گزشتہ صفحہ: شاہ دہلی کا رعب ایران میں

ایک دفعہ ملا صاحب کو بخار نے آ گھیرا تو شاہی طبیب حکیم ہمام کی خدمت میں لے گئے۔ انہوں نے تشخیص مرض کے لیے پوچھا، آپ کو بخار ہر روز ہوتا ہے یا کبھی کبھی۔ ملا نے بھی کہا ایک دن ہوتا ہے، ایک دن نہیں ہوتا۔ حکیم صاحب بولے، تو آج آرام ہو جائے (گا|گے|گی)۔ کہنے لگے، نہیں جناب، باری کا نہیں، اگر باری کا ہوتا تو ایک دن آپ کو ہوتا، ایک دن مجھے۔ مگر یہ تو صرف مجھے ہی ہوتا ہے۔ حکیم صاحب ہنس پڑے اور نسخہ لکھ کر دے دیا۔

اگلا صفحہ: انڈا گرتے ہی بچہ بولنے لگا

رجوع بہ فہرست مضامین: سوانح عمری ملا دوپیازہ