مندرجات کا رخ کریں

پائتھون فلسفہ

ویکی کتب سے

پائتھون فلسفہ بیس اقوال پر مشتمل آسان اور دلچسپ مجموعہ ہے جس سے پائیدار اور عمدہ پروگرامنگ کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔


خوبصورت بدصورت سے بہتر ہے

نہاں پنہاں سے بہتر ہے

سادہ پیچیدہ سے بہتر ہے

پیچیدہ الجھے ہوئے سے بہتر ہے

ہموار تہہ دار سے بہتر ہے

غیر گنجان گنجان سے بہتر ہے

پڑھنے میں آسانی اہم ہے

استثنائی واقعات کو بھی قواعد سے استثنا نہیں

گو عملیت برتر ہے خالصیت سے

غلطیاں خاموشی سے نظرانداز نہیں ہونی چاہیے

تاوقتیکہ اعلانیہ خاموش کروا دی جائیں

ابہام کی صورت میں گمان کی ترغیب مسترد

ایک اور صرف ایک ترجیحی طریقہ کام کرنے کے لیے

گو وہ طریقہ شروع میں اتنا نمایاں نہ ہو اگر آپ ڈچ نہیں

ابھی کبھی نہیں سے بہتر ہے

گو کبھی نہیں اکثر "بالکل" ابھی سے بہتر ہوتا ہے

اگر ترغیب کو واضح کرنا مشکل ہے تو یہ ایک برا خیال ہے

اگر ترغیب کو واضح کرنا آسان ہے تو یہ ایک اچھا خیال ہو سکتا ہے

نیم اسپیس(Namespace) ایک زوردار سوچ ہے ۔۔۔ اسے اور زیادہ سوچتے ہیں