پائتھون شیل اور کیلکولیٹر
Appearance
ائتھون شیل (IDLE) سے مانوس (Familiar) ہونے کے لئے شیل کو بطورِ کیلکولیٹر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال ملاحظہ کیجے:
>>> 2 + 2
4
>>> 2 * 2
4
>>> 2 / 2
1.0
>>> 2 - 2
0
>>>
>>> 5**2
25
پہلی مثال میں "+" کا نشان Operator کہلائے گا جب کہ 2 Operand کہلائے گا۔
آپریٹرز آپریٹرز کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
Operator Operation
+ addition
- subtraction
* multiplication
** exponentiation
/ division
// integer division
% modulo (remainder)
حساب کی ترجیحات: پائتھون شیل حساب کا عمل ترجیحی بنیاد پر کرتا ہے۔ یعنی سب سے پہلے قوسین کو حل کیا جائے گا، پھر Exponents، اس کے بعد ضرب، پھر تقسیم، پھر جمع اور سب سے آخر میں تفریق۔ اسے یاد کرنے کے لئے یہ لفظ PEMDAS یاد کر لیجے۔
ترجیحی ترتیب ترجیحی ترتیب کچھ اس طرح سے ہے۔
Parentheses
Exponents
Multiplication
Division
Addition
Subtraction
ان سب چیزوں کی شیل پرمشق کریں تاکہ آپ اس سے مانوس ہو جائیں۔ کیلکولیٹر کا کوئی بھی آپریشن IDLE پر کیا جا سکتا ہے۔