منور علی ملک

ویکی کتب سے

منور علی ملک میانوالی کے قصبہ داؤد خیل میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد گورنمنٹ ہائی سکول میں ہیڈ ماسٹر تھے۔ بچپن عیسیٰ خیل میں گذرا۔ ابتدا ئی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ خیل سے اور گورڈن کالج راولپنڈی سے بی اے کرنے کے بعد سنٹرل ٹریننگ کالج لاہور سے بی ایڈ کیا۔ گورنمنٹ مڈل سکول ٹھٹھی میں ہیڈ ماسٹر رہے۔ پرائیویٹ ایم اے انگلش کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج میانوالی میں انگریزی کے لیکچرر تعینات ہوئے۔ پاکستان ٹائمز اور دی نیشن میں انگریزی کے مزاحیہ کالم لکھتے رہے۔ عطاء اللہ عیسی خیلوی کی سانح درد کا سفیر لکھی اور عمومی سطح پر متعارف ہوئے۔۔۔ اردو سرائیکی کے عمدہ شاعر ہیں۔ سرائیکی گیت عیسیٰ خیلوی نے گائے ہیں۔ اردو شعری مجموعہ چھپ چکا ہے۔ انگریزی ادب کی متعدد امدادی کتابیں ان کی تالیف ہیں۔۔۔۔۔