متغیر (Variable)

ویکی کتب سے

ویری ایبل (variable) ایک علامتی نام ہے جو کسی بھی مقدار یا ویلیو کو دیا جا سکتا ہے۔ ویری ایبل عموما کئی بار تبدیل ہوتا ہے اور اس کی کوئی مخصوص قیمت یا ویلیو نہیں ہوتی۔ یہ ایک شناخت ہے جو کسی ویلیو کو دے دی جاتی ہے اور پھر اس ویلیو کو اسی نام سے استعمال کیا جاتا ہے۔   شناخت کنندہ (identifier) ایک نام ہے جو کسی کی شناخت یا نشاندہی کے لیے دیا جاتا ہے اور بعد میں اسی شناخت اور نشاندہی کی مدد سے اس نام کو دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انگریزی کے اس لفظ کا مطلب ہی اس کے مقصد کو ظاہر کرتا ہے ، تبدیل ہونے والا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ویری ایبل ، جس کی حالت بدلتی رہتی ہے۔ ویری ایبل(variable) مختلف اقسام کے ڈیٹا کے لیے استعمال ہوتا ہے اور  ڈیٹا کی یہ قسم ڈیٹا ٹائپ(data type) کہلاتی ہیں۔ آسان الفاظ میں ویری ایبل(variable) ایک نام ہے جو کسی بھی مقدار کا حوالہ کہلاتا ہے۔ یہ ایک صندوق کی طرح ہوتا ہے جس میں چیزیں رکھی جا سکتی ہیں ، نکالی جا سکتی ہیں اور تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ تفویضی بیان (assignment statement) سے نئے ویری ایبل(variable) بنائے جا سکتے ہیں اور انہیں مقدار مہیا کی جا سکتی ہے۔

برابر (=) کی علامت کے بائیں طرف ویری ایبل(variable) ہوگا ۔ برابر (=) کی علامت کے دائیں طرف جو کچھ بھی ہوگا وہ ویری ایبل (variable) کی قیمت بن جائے گا۔ message = "What's up, Doc?" n = 17 pi = 3.14159


اسے ایسے سمجھا جا سکتا ہے کہ مختلف ویری ایبل کی حالت کو ایک تیر کے نشان سے اوپر والی تصویر میں ظاہر کیا گیا ہے۔ اس قسم کی تصویر نقشِ حالت (state diagram) کہلاتی ہے۔ پرنٹ کے فنکشن کی مدد سے ویری ایبل کی ویلیو شائع کی جا سکتی ہے۔

>>> print (message) What's up, Doc? >>> print (n) 17 >>> print(pi) 3.14159

ویری ایبل کا نام حروف اور اعداد دونوں کے ملاپ سے بن سکتا ہے اور یہ کافی طویل بھی ہو سکتا ہے۔ کچھ حروف کو استعمال نہیں کیا جا سکتا جیسے $ ، ! ، # ویری ایبل کا نام کا آغاز کسی حرف سے ہونا چاہے نہ کہ اعداد یا علامت سے ۔ ویری ایبل کا نام کسی بھی پائتھون مختص الفاظ (keyword) سے متصادم نہیں ہونا چاہیے مثلا class ، if ویری ایبل کی مثالیں اسی طرح ہم اپنے کوڈ میں درکار مختلف قیمتوں کو ویری ایبلز میں محفوظ کرواتے ہیں تاکہ اُنہیں وقت پر پڑنے پر استعمال کر سکیں۔ ایک مثال یہ بھی دیکھیے: >>> height = 20 # assigned a value of 20 to "height" >>> width = 30 # assigned a value of 30 to "width" >>> area = height * width # we have assigned an expression based on variables to new variabl "area" >>> area # what is "area value" now. hit Enter" 600