عاشق اور خدا کی یاد

ویکی کتب سے

گزشتہ صفحہ: انڈا گرتے ہی بچہ بولنے لگا

ملا صاحب ایک دن نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک عورت ان کے سامنے سے ہو کر گزری۔ نماز سے فارغ ہو کر ملا جی نے بڑی خفگی کے ساتھ اس عورت کو کہا تمہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا، میں نماز پڑھ رہا تھا تو کیوں میرے سامنے سے ہو کر نکلی۔ اس نے جواب دیا، میں نہیں جانتی تم کس کی نماز پڑھ رہے تھے۔ میں تو اس وقت اپنے عاشق کی یاد میں ایسی اندھی ہو رہی تھی کہ مجھے کچھ دکھائی نہیں دیا۔ تم تو خدا کی عبادت میں مصروف تھے، مجھے کیونکر دیکھ لیا۔ کیا نماز میں ہی غیرمحرم عورتوں کو تاڑا کرتے ہو۔ یہ سن کر ملا صاحب اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔

اگلا صفحہ: ملا صاحب کی قیافہ شناسی

رجوع بہ فہرست مضامین: سوانح عمری ملا دوپیازہ