مندرجات کا رخ کریں

صحت کی دستک/پیدائش کے بعد نوزائیدہ بچے میں خطرناک علامات

ویکی کتب سے

بچے کو فوراً مرکز صحت / ڈاکٹر کے پاس لے جائیں اگر پیدائش کے بعد بچے کو:

  • سانس لینے میں مشکل ہو یا سانس کی رفتار 60 فی منٹ سے زیادہ ہو۔ (مصنوعی سانس دینے کے باوجود بچہ صحیح سانس نہ لے سکتا ہو۔)
  • کم وزن بچہ ہو (جس کا وزن 2500 گرام سے کم ہو)
  • دورے پڑنے لگیں۔
  • دودھ نہ پی سکے۔
  • بخار ہوجائے
  • دستوں کی صورت میں پانی کی کمی ہونے لگے۔
  • مسلسل قے کے ساتھ پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہونے لگیں۔
  • پیدائشی یرقان ایک ہفتے سے زیادہ دیر تک رہے۔(یہ پیدائش کے تقریباً دو دن بعد شروع ہوتا ہے۔)
  • بچے کے جسم کی رنگت نیلی ہوجائے۔
  • نال /ناڑو'آنکھوں اور جلد میں جراثیمی سوزش (سوج'مواد کا اخراج'سرخی یا پیپ سے بھرے چھالے)

ان علامات میں بچے کو فوراً ہسپتال / ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔