مندرجات کا رخ کریں

صحت کی دستک/ماں کا دودھ پلانے کے مسائل اور حل

ویکی کتب سے

مسئلہ : ناکافی دودھ کی شکایت یا اپنا دودھ پلانے میں مشکل

  1. باقاعدگی سے صرف اور صرف اپنا دودھ پلائیں۔
  2. اوپر کا دودھ ہرگز نہ دیں۔
  3. دن کے علاوہ رات کو بھی دودھ پلائیں۔
  4. ہردفعہ مانگنے پر بچہ کو دودھ پلائیں۔
    ماں کو یقین دلائیں کہ اس کا دودھ بچے کےلیے کافی ہے اگر:
    • بچہ صرف ماں کادودھ پی رہا ہے اور دن میں چھ یا زیادہ مرتبہ پیشاب کرتا ہے۔
    • بچہ ایک ماہ میں آدھ سے ایک کلو تک وزن بڑھتا ہے۔

مسئلہ : چھاتیوں کا بھرنا

  1. ہر بار دونوں چھاتیوں سے دودھ پلائیں۔
  2. جلدی جلدی دودھ پلائیں اور ہر دفعہ چھاتیوں کو خالی کردیں۔
  3. اگر زیادہ بھرنے سے نپل بند ہوگیا ہے تو تھوڑا سا دودھ ہاتھ سے نکالیں اور پھر بچے کو چھاتی سے لگائیں۔
  4. گرم پانی کی ٹکور کریں۔
  5. سہارا دینے والی بریزیئراستعمال کریں۔

مسئلہ : زخمی یا پھٹا ہوانپل(اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو چھاتی کی سوزش کا خطرہ ہوجاتا ہے )

  1. بچے کو کم وقت کےلیے لیکن بار بار دودھ پلائیے۔
  2. چھاتی کو صابن سے مت دھوئیے۔
  3. دودھ پلانے کے بعد نپل کو ہوا میں خشک ہونے دیجیے۔
  4. بچے کو چھاتیوں پر صحیح طریقے سے لگائیے اور پوزیشن بدلتے رہئے۔
  5. دودھ پلانا بند کرنا ہو تو بچے کے منہ میں انگلی ڈال کر اسے آرام سے علاحدہ کر لیجیے۔
  6. کچھ دودھ نپل کے اوپر رہنے دیجیے تاکہ نپل جلد ٹھیک ہوجائے۔

مناسب علاج اور دیکھ بھال سے ان تکالیف سے نجات حاصل کریں۔