صحت کی دستک/زچہ اور دودھ پلانے والی ماں کی خوراک

ویکی کتب سے
  • زچہ کو اچھی خوراک اپنی کھوئی ہوئی طاقت بحال کرنے کےلیے چاہیے۔
  • اضافی خوارک اور پانی /مشروبات لینے سے آپ کو طاقت ملے گی اور دودھ زیادہ بنے گا۔

حمل کے دوران میں شروع کی گئی اضافی خوراک جاری رکھیں مثلاً:

  • دن میں تین تین دفعہ کھانا کھائیے اور دو دفعہ کھانوں کے درمیان میں ہلکی غذالیں۔
    • ہر کھانے پر روٹی اور سالن کی دگنی مقدار استعمال کریں۔
    • پھل ٬ دہی٬ لسی٬ گھی کی روٹی٬ چاٹ یا حلوالیں۔
  • کھانوں کے درمیان میں ہلکی پھلکی چیزیں مثلاً پھل 'کچی سبزیاں 'دودھ وغیرہ استعمال کریں۔
  • ہر دفعہ بچے کو اپنا دودھ پلانے سے پہلے ایک گلاس پانی٬ دودھ یا جوس (جو کچھ بھی میسر) ہو پی لیں۔
  • اگر آپ یہ چیزیں تھوڑی مقدار میں ہر کھانے کے ساتھ کھائیں گی تو گیس یا بد ہضمی نہیں ہوگی۔
  • فولاد ٬ فولک ایسڈ کی گولیوں کا استعمال تب تک جاری رکھیں جب تک بچہ چھ ماہ کا نہ ہوجائے۔
  • گھر کے کام کاج میں دیگر افراد خانہ کی مدد لیں۔

اضافی خوارک کے ساتھ ساتھ دن میں ایک یا دو گھنٹے کےلیے آرام ضرور کریں۔