مندرجات کا رخ کریں

صحت کی دستک/دوران حمل روزمرہ کی نسبت زیادہ خوراک

ویکی کتب سے

حاملہ عورتوں کو صحت مند رہنے کےلیے اور زچگی کی طاقت پیداکرنے کےلیے اضافی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہر حاملہ عام دنوں سے زیادہ کھائے کیونکہ ماں کی صحت اور بچے کی نشو ونما کے لیے بھی ضروری ہے۔

  • دن میں تین دفعہ کھانا کھائیے۔ ہر کھانے پر روٹی اور سالن کی دگنی مقدار استعمال کریں۔
  1. ایک روٹی ٬ آدھ پاؤ سبزیاں ٬ آدھ پاؤدودھ یا جو کچھ بھی میسر ہو اسے زیادہ مقدار میں لیں۔
  2. دن میں تین دفعہ کھانوں کے درمیان میں ہلکی غذا لیں مثلاً پھل ٬ دہی ٬ لسی ٬ گھی کی روٹی ٬ چاٹ یا حلوالیں۔
  3. کچی سبزیاں جیسے ٹماٹر'کھیرا'مولی'گاجریں یا لیموں وغیرہ کا زیادہ استعمال کریں۔
  4. ہرے پتوں والی سبزیاں مثلاً پالک٬ ساگ٬ ہرا دھنیا بھی کھائیں۔

یہ چیزیں تھوڑی مقدار میں ہر کھانے کے ساتھ کھانے سے گیس یا بد ہضمی نہیں ہوگی۔

حمل کے دوران میں ہر قسم کی میسر خوراک معمول سے زیادہ استعمال کریں۔

کسی قسم کی خوراک کی ممانعت نہیں ہے (مثلاً انڈا، گوشت، مچھلی وغیرہ)