صحت کی دستک/بریسٹ کینسر کے علاج کا حیرت انگیز واقعہ

ویکی کتب سے

درود پاک کے ذکر سے بریسٹ کینسر کا علاج

تقریباً 4 سال پہلے میر ے دوست ڈاکٹر آفتا ب اقبال سینئیر مےڈیکل آفیسر جو اس وقت جنر ل ہسپتال ایمر جنسی انچارج ہیں اس وقت شیخوپورہ ہسپتال میں ایمر جنسی میں انچارج تھے۔ اب ان کی زبانی سنئے کہتے ہیں کہ ایک دن میں اپنی ٹیبل پر بیٹھا تھا کہ ایک جوان لڑکی آئی اور آکر میرے سامنے بیٹھتے ہوئے رونے لگی ۔ پوچھنے پر بتا یا کہ اسکو بریسٹ کینسر ہے اور ڈاکٹروں نے اس کا اپریشن کر کے چھا تی کی ایک سائڈ کاٹ دی ہوئی ہے ۔ اب دوسری سائڈ پر بھی کینسر پھیل چکا ہے ۔ جس کی وجہ سے مجھے چھا تی میں نا قابلِ برداشت تکلیف ہے۔ ڈاکٹر مجھ کو کینسر کی دوائی کی بجا ئے اَب درد کش ادویات دیتے ہیں مگر مجھ کو ان کے استعمال کے باوجود تکلیف کم نہیں ہو ئی ۔ اللہ مجھ کو مو ت دے دے۔ ڈاکٹر صاحب کے بقول وہ تکلیف کے مارے رورہی تھی اور میں اس کے بارے سوچ رہا تھا۔ کہ ایک دم میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اس کو دوائی کے بجا ئے درودِ شفاءبتا دوں کہ بی بی اس درود پاک کا ذکر کریں اس بات کے ذہن میں آتے ہی میں اسکو فوٹو سٹیٹ کر وا کر دے دیا۔ اور بتا یا کہ یہ اس کی دوا بھی ہے اور دعا بھی ہے ۔ وضو کر نے کے بعد اس کا جتنا بھی ذکر ہو سکے کرو۔ اور پیاس لگے تو اس کو پڑھ کر پانی پر پھونک ما رکر پی لیا کر و۔ اور دل میں دعا کر و کہ اللہ تعالیٰ اس درود پاک کے صدقے مجھے شفا ءعطا فرما۔ اس کو سمجھا کر بھیج دیا اور وہ خا تون تقریباً 6 ماہ بعد دوبارہ آئی تو آکر پوچھنے لگی کہ ڈاکٹر صاحب مجھ کو پہچا نا میرے ہا ں کہنے کے بعد بتانے لگی کہ درود پاک کے پڑھنے سے کچھ دنو ں بعد میری تکلیف جا تی رہی اور مجھ کو سکو ن ہوتا گیا ۔ میں نے اس درود کو اپنا وظیفہ بنا لیا ہے ۔ اور اس کی بدولت رب العزت نے مجھے شفاءدے دی ہے ۔ کیونکہ میں نے دوبارہ اپنے ٹیسٹ کروائے ہیں ۔ جسم میں کینسر کا کوئی وجو د نہیں ہے۔ وہ بہت خوش تھی اور دعائیں دیتی چلی گئی۔ڈاکٹر صاحب اور انکی بیگم خود درود پاک کا بہت زیا دہ ذکر کرتی ہیں ۔

درُودِ شفاء

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیدنَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوبِ وَدَ وَا ئِھَا وَ عَافِیةِ الاَ بدَانِ وَ

شِفَائِھَاوَ نُو رِالاَبصَارِ وَضِیائِھَاوَعَلٰی اٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلِّم

(ترجمہ)”یا اللہ درود بھیج ہمارے آقا حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جو دلو ں کے طبیب اور ان کی دوا ہیں اور جسمو ں کی عافیت اور ان کی شفا ہیں اور آنکھو ں کا نور اور ان کی چمک ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آل پر اور اصحاب رضی اللہ عنہ پر درود اور سلام بھیج ۔

“قارئین! یہ درودشریف کینسر کے لیے تو شفا یابی کا ذریعہ بن سکتا ہے کیا دوسری امراض کے لیے نہیں ؟