مندرجات کا رخ کریں

سالم تقسیم (Integer Division)​

ویکی کتب سے

سالم تقسیم (Integer Division) یوں تو عام تقسیم کی طرح ہی ہوتی ہے تاہم یہ جواب میں صرف سالم اعداد ( *Integer Values) ہی فراہم کرتی ہے۔ اور اگر اعشاریہ کے بعد کوئی رقم تو اُسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ اس کے لئے ہم 2 عدد // سائن استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً اگر ہم 5 کو 2 سے تقسیم کریں تو جواب 2.5آئے گا لیکن سالم تقسیم (integer division) ہمیں صرف 2 جواب دے گی اور 0.5 کو نظر انداز کردے گی۔ مثال:

>>> 5 / 2 # 5 divided by 2 2.5 >>> 5 // 2 # Same with integer division 2

بقایا (Remainder / Modulus)​ یہ آپریٹر ہمیں تقسیمی عمل سے بچ جانے والا عدد فراہم کرتا ہے۔ مثلاً اگر ہم 5 کو 2 سے تقسیم کریں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ 5، 2 سے پورا پورا تقسیم نہیں ہوتا اور 1 بچ جاتا ہے۔بقایا (remainder) آپریٹر ہمیں یہی بچی ہوئی قدر 1 فراہم کرتا ہے۔ بقایا (remainder) کے لئے ہم % کا نشان استعمال کرتے ہیں۔

>>> 5 % 2 1 >>> 9 % 4 1 >>> 17 % 3 2 >>> 1009 % 1000 9 remainder کو modulus بھی کہا جاتا ہے۔