مندرجات کا رخ کریں

زمرہ:ردیف ٹ

ویکی کتب سے

ردیف ٹ

دیوان ِمنصور آفاق

dewan mansoor afaq

[ترمیم]



ٹ ٹہنی

mansoor afaq poetry



 

پہلی غزل



اپنے ہی کناروں کو میرے دیدہ ء تر کاٹ
اڑنے کا وسیلہ ہیں امیدوں کے نہ پر کاٹ

اک بنک کے لاکر میں تری عمر پڑی ہے
شب کاٹ اگر لی ہے تو بے مہر سحر کاٹ

ہر سمت دماغوں کے شجر اگنے لگے ہیں
اس مرتبہ پودوںکے ذرا سوچ کے سر کاٹ

تُو ساعتِ کی تسخیر سے پہلے
آ خانہ ء درویش میں بس ایک پہر کاٹ

منصور نکلنا تو ہے مٹی کی گلی سے
لیکن ابھی کچھ اور یہ سورج کا سفر کاٹ




دیوان منصور آفاق  





 

دوسری غزل



گرفت ِ زر کے گرفتاروں میں رہائی بانٹ
جو چار لوگوں کے گھر ہے وہ دو تہائی بانٹ

تُو مجھ کو چھوڑ ، کسی اور سے تعلق رکھ
تمام شہر میں اپنی نہ بے وفائی بانٹ

مجھے بھی بخش تصرف کسی کے خوابوں پر
ذرا سی اپنے فقیروں میں بھی خدائی بانٹ

پلٹ پلٹ کے نہ دیکھ اُس کا دل ربا چہرہ
کسی فریب سے نکلا ہے جا مٹھائی بانٹ

یہ لوگ شعر کو دیکھیں تری بصارت سے
دیارِ حرف میں آنکھیں جلی جلائی بانٹ

کتابِ ذات کی بے چہرگی کو چہرہ دے
ہزار سال پہ تقریب رونمائی بانٹ

پڑا وہ قحط ہے لوگوں کو عشق بھول گیا
تمام گائوں میں گندم کٹی کٹائی بانٹ

سنا ہے شہر میں تیری کئی دکانیں ہیں
مرے امام! ذرا زہد کی کمائی بانٹ

ترے لئے تو ہے بد ، سات کا عدد منصور
تُو اٹھ روز پہ تقویم کی اکائی بانٹ

اس زمرہ میں ابھی کوئی صفحہ یا میڈیا موجود نہیں ہے۔