حنوک کی کتاب/باب 1
Appearance
کِتاب اُلمُحافظین
- یہ ہیں حنوؔک کے کلماتِ برکات جن سے اُس نے چُنندہ اور راستباز وں کوبرکت دی ، جو مُصیبت کے روز حاضر ہوں گے جو بدکاروں اور خطاکاروں کے خاتمہ کیلئے مقرر ہوا ہے۔
- اور حنوک نے اپنی کہانی شروع کی اور کہا ، ایک راستباز شخص تھا جس کی آنکھیں خداوند کی طرف سے کھولی گئیں اور آسمان میں فرشتوں نے مقدس رویا دیکھائی اور میں نے اُن سے سب کچھ سنا اور میں نے وہ سب سمجھا جو میں نے دیکھا تھا ، مگر اس پیڑی کیلئے نہیں بلکہ اگلی پیڑی کیلئے جو آنے والی ہے۔
- اور چُنندہ کی بابت میں نے کہا اور میں نے اُنکی بابت ایک مثل کہی ، قدوس و عظیم اپنی سکونت گاہ سے باہر آئے گا۔
- اور ابدی خدا اُنکی طرف سینا کے پہاڑ سے آئے گا اور اپنے لشکر سمیت اُن پر ظاہر ہوگا اور وہ آسمان سے اپنی توانائی کے زور سے اُن پر ظاہر ہوگا ۔
- اور سب ڈر جائیں گے اور محافظین ہل جائیں گے اورزمین کی انتہا تک ڈر اور بڑی کپکپی اُن پر طاری ہوگی۔
- اور بڑے پہاڑ ہل جائیں گے اور اُونچے چوٹیاں موم کی طرح بہہ کر زمین بوس ہوجائیں گی۔
- اور زمین دھنس جائے گی اور جو کچھ زمین پر ہے تباہ ہوجائے گی اور سب پر عدالت ہوگی اور سب راستبازوں پر بھی ۔
- مگر راستبازوں کیلئے وہ امن قائم کرے گا اور وہ چُنندہ کو محفوظ رکھے گا اوراُن پر رحم کرے گااور وہ خدا کےہوں گے اور اقبالمند اور مبارک ہوں گے اور خدا کا نور اُن پر چمکے گا۔
- اور دیکھو وہ دس ہزار قدسیوں کے ساتھ آتا ہے تاکہ اُنکی عدالت کرے اور بدکاروں کو تباہ کرےاور ہر اُس بشر سے لڑے جنہونے اسکے برخلاف گناہ اور بدکاری کی ۔