تفسیر امین/سورہ 33/آیت 58
Appearance
< تفسیر امین | سورہ 33
وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا [٣٣:٥٨] ”اور جو لوگ مومن مردوں اور عورتوں کو بے قصور اذیت دیتے ہیں اُنہوں نے ایک بڑے بہتان اور صریح گناہ کا وبال اپنے سر لے لیا ہے“ اس اذیت سے مراد ذہنی اذیت بھی ہو سکتی ہے اور جسمانی اذیت بھی۔دین اسلام تو وہ دین ہے جس میں ناحق جانوروں کو تکلیف پہچانا حرام ہے ، مومن مردوں اور مومن عورتوں کی اذیت کو کیسے برداشت کیا جا سکتا ہے۔ زانی یا آوارہ مردوں کا شریف عورتوں کے پیچھے جانا، جھوٹے الزامات لگانا، جھوٹی افواہیں پھیلانا بھی مومن عورتوں کو تکلیف دیتا ہے۔