تفسیر امین/سورہ 24/آیت 29

ویکی کتب سے

لَّيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ مَسْكُونَةٍ فِيهَا مَتَاعٌ لَّكُمْ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ [٢٤:٢٩] ”البتہ تمہارے لیے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ ایسے گھروں میں داخل ہو جاؤ جو کسی کے رہنے کی جگہ نہ ہوں اور جن میں تمہارے فائدے (یا کام) کی کوئی چیز ہو، تم جو کچھ ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ چھپاتے ہو سب کی اللہ کو خبر ہے “ صرف گودام وغیرہ میں بغیر اجازت داخل ہو جا سکتا ہے، وہ بھی اس صورت میں کہ وہاں پر آپ کا سامان پڑا ہوا ہو اور کوئی رہتا نہ ہو۔