تفسیر امین/سورہ 24/آیت 27

ویکی کتب سے

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّىٰ تَسْتَأْنِسُوا وَتُسَلِّمُوا عَلَىٰ أَهْلِهَا ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ [٢٤:٢٧] ”اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو(اس وقت تک) جب تک کہ گھر والوں کی رضا نہ لے لو اور گھر والوں پر سلام نہ بھیج لو، یہ طریقہ تمہارے لیے بہتر ہے توقع ہے کہ تم اس کا خیال رکھو گے“ اس آیت میں دوسروں کے گھروں میں اجازت لیے بغیر داخل ہونے سے منع کر دیا ہے۔ اجازت لینی اس لیے ضروری ہے کہ اجازت کے دوران میں خواتین پردہ وغیرہ کر لیں۔