صارف:Ghulam hssn
وَمِنَ النَّاسِ مَن یَشْرِی نَفْسَهُ ابْتِغَاء مَرْضَاتِ اللّهِ وَاللّهُ رَؤُوفٌ بِالْعِبَادِ (207) اورلوگوں میں وہ بھى ہیں جو اپنے نفس کو مرضى پروردگار کے لئے بیچ ڈالتے ہیں اور الله اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے _ 1_ لوگوں میں بعض ایسے انسان بھى ہیں جو اپنى جان فداکر کے اللہ تعالى کى رضا کو خرید لیتے ہیں_ ومن الناس من یشرى نفسہ ابتغاء مرضات الله 2_ اللہ تعالى کى رضا اور خوشنودى کیلئے جان قربان کر نا بہت ہى قابل قدر ہے_ ومن الناس من یشرى نفسہ ابتغاء مرضات الله 3_ راہ خدا میں ایثار کرنے والوں کا بلند ترین ہدف خدا کى رضا ہى ہونا چاہیے_ و من الناس من یشرى نفسہ ابتغاء مرضات الله خداوند عالم کا ان لوگوں کى تعریف کرنا جو اپنى جانیں فدا کر کے اس کى رضا حاصل کرتے ہیں_ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ خدا کى رضا ہى بلند ترین ہدف ہونا چاہے _ 4_ ان لوگوں کے مقابلے میں کہ جو ذاتى مفادات کى خاطر آباد کھیتوں اور پروان چڑھتى نسلوں کو ویران کر دیتے ہیں بعض ایسے لوگ بھى ہیں جو الہى اقدار کى حفاظت کى خاطر اپنى جانیں فدا کر دیتے ہیں_ لیفسد الحرث و النسل ... و من الناس من یشرى نفسہ ابتغاء مرضات الله 5_ رضائے خدا کے علاوہ کسى اور چیز کیلئے جان دینا اسکى قدر و قیمت کو کھودینے کے مترادف ہے_* و من الناس من یشرى نفسہ ابتغاء مرضات الله خدا ان لوگوں کى تعریف کر رہا ہے جو اس کى رضا کى خاطر جان دیتے ہیں نہ کہ کسى اور چیز کیلئے جیسے جنت کا شوق یا جہنم کا خوف_ 6_ انسان کى جان رضائے الہى کے حصول کا ایک ذریعہ ہے_ و من الناس من یشرى نفسہ ابتغاء مرضات الله 7_ مومنین کو رضائے خدا کے حصول کیلئے جان پر کھیل جانے کى ترغیب دلائی گئی ہے_ و من الناس من یشرى نفسہ ابتغاء مرضات الله چونکہ مذکورہ بالا آیت ایسے ہى لوگوں کى مدح کر رہى ہے لہذا اس سے ایسى تشویق و ترغیب کا استفادہ ہوتا ہے_ 8_ معاشرے میں تباہى و فساد کا مقابلہ کرنے کیلئے ایثار کرنے والے مومنین کا وجود ، خدا کے اپنے بندوں پر بے حد مہربان ہونے کى نشانیوں میں سے ہے_ و اذا تولى سعى فى الارض ... و من الناس من یشرى نفسہ ابتغا ء مرضات الله ... و الله رؤف بالعباد 9_ ایثار و قربانى خداوند عالم کى رافت و رحمت کا باعث ہے_ و من الناس من یشرى ... و الله رؤف بالعباد 10_انسانوں کے درمیان گہرا فرق اور ان کى نظریہ کائنات، عقیدہ، عمل اور اخلاق کے لحاظ سے تقسیم _ و من الناس من یقول ... ربنا اتنا ... من یعجبک ... من یشری 11_ خداوند متعال اپنے بندوں پر مہربان اور رؤف ہے و الله رؤف بالعباد 12_ اپنى رضا کے مقابلے میں مومنین کى جانیں خرید کر خدا تعالى کا ان پر مہربان ہونا_ و من الناس ... و الله رؤف بالعباد 13_ زندگى کى آخرى سانسوں تک ظلم و فساد اور ظالم حکمرانوں کے خلاف نبردآزمائی ضرورى ہے_ و من الناس من یعجبک ... و اذا تولى سعى فى الارض ... و من الناس من یشرى نفسہ چونکہ مفسد حکمرانوں کى برى خصلتیں بیان کرتے ہى ، فوراً ان لوگوں کى تعریف و توصیف کى گئی ہے جو راہ خدا میں اپنى جان فدا کر دیتے ہیں، اس سے مندرجہ بالا مفہوم حاصل کیا جا سکتا ہے_ 14_ حضرت امیرالمومنین على ابن ابى طالب (ع) نے شب ہجرت نبى اکرم(ص) کے بستر پر سو کر خود کو خطرے میں ڈال دیا اور پیغمبر اکرم(ص) کى سلامتى اوررضائے خدا کو خرید لیا_ و من الناس من یشرى نفسہ امام محمد باقر(ع) فرماتے ہیں، خداوند متعال کا یہ ارشاد:و من الناس من یشرى نفسہ ابتغاء مرضات الله والله رؤف بالعباد فانہا نزلت فى على بن ابیطالب(ع) حین بذل نفسہ لله و لرسولہ لیلة اضطجع على فراش رسول الله (ص) لما طلبتہ کفار قریش(5) یہ آیتومن الناس من یشرى ... حضرت على (ع) کى شان میں اس وقت نازل ہوئی جب آپ (ع) نے اپنى جان کا نذرانہ خدا اور اس کے رسول (ص) کے لیئے پیش کیا، یہ اس رات کا واقعہ ہے کہ جب کفار قریش نے رسول اکرم (ص) کى جان لینا چاہى تو حضرت على (ع) آپ (ص) کے بستر پر سوگئے_
اخلاق: 10 اسلام: صدر اسلام کى تاریخ 14 اللہ تعالى: اللہ تعالى کا لطف و کرم 12;اللہ تعالى کى رضا1، 2، 3، 5، 6، 7، 12، 14، ;اللہ تعالى کى مہربانى 8، 9، 11، 12
امیر المؤمنین (ع) : امیر المؤمنین (ع) کاایثار و قربانى 14; امیر المؤمنین (ع) (ع) کے فضائل 14 انسان: انسانوں کا تفاوت 10 ایثار: ایثار کااجر 6; ایثار کى ترغیب7;ایثار کى قدر و قیمت 2، 5; ایثار کے اثرات 9; ایثار کے مراتب 1، 4، 6، 12، 13 ;خدا کى راہ میں ایثار3 تربیت: تربیت کا طریقہ 7 دین: دین کى پاسبانى 4 رشد و ہدایت: رشد و ہدایت کے اسباب 4، 7 روایت: 14، 15 عقیدہ: 10 عمل: 10 مجاہدین: مجاہدین کاہدف3 معاشرتى گروہ: 1، 4، 8، 10 مومنین: مومنین کا ایثار 7، 8; مومنین کے فضائل 12 نبرد آزمائی: ظالم حکمرانوں کے خلاف نبرد آزمائی13; فساد کے خلاف نبرد آزمائی 8، 13