صحت کی دستک/نوزائیدہ کو پیدائش کے پہلے چھ ماہ تک صرف اور صرف ماں کا دودھ

ویکی کتب سے
  1. پہلے دودھ کے فوائد
    • کلوسٹرم (باؤلی یا پہلا دودھ) غزائیت اور توانائی سے بھرپور ہوتا ہے۔
    • یہ بچے کا پہلا حفاظت ٹیکہ ہے۔
    • یہ بچے کا پیٹ صاف کرتا ہے ۔
  2. کسی قسم کی گھٹی نہ دی جائے۔ یہ ماں کے دودھ کو کم اور بچے میں انفیکشن زیادہ کریگی۔
  3. ماں بچہ کو بار بار دودھ پلائے
    • جتنا زیادہ بچہ ماں کا دودھ پینے کی کوشش کرے گا اتنا ہی زیادہ ماں کا دودھ اترے گا۔
    • دن و رات میں کم از کم بارہ دفعہ دودھ پلایا جائے۔
    • اگر بچہ سویا ہو ا ہو تو اسے جگا کر دودھ پلائیں۔
  4. ہر بار ماں دونوں چھاتیوں سے دودھ پلائے۔ بچہ جب تک چاہے اسے دودھ پینے دینا چاہئے۔
  5. ماں کادودھ پینے والے بچے کو پانی نہ پلائیں کیونکہ ماں کے دودھ میں 87%پانی ہوتا ہے۔
  6. بکری ٬ گائے یا بھینس کا دودھ ہرگز نہ دیں۔

پہلے چھ ماہ کے دوران میں بچے کو ماں کے دودھ کے علاوہ پانی٬ قہوہ یا کوئی اور مشروب ہرگز نہ دیں۔