صحت کی دستک/لیڈی ہیلتھ ورکر کی چھوٹی چھوٹی باتوں کے بڑے بڑے فائدے

ویکی کتب سے
  • حمل کے دوران میں چار دفعہ طبی معائنہ ضرور کروائیں۔
  • حمل اور زچگی کے دوران میں اضافی خوارک کے ساتھ ساتھ فولاد کی گولیاں کھاتی رہیں ۔
  • محفوظ زچگی کےلیے تربیت یافتہ ٬ فرد٬ صاف جگہ ٬ سواری اور پیسوں کا انتظام پہلے سے کرلیں۔
  • حمل اور زچگی کے دوران میں خطرناک علامات کی صورت میں فوراً صحت مرکز سے رجوع کریں۔
  • زچگی کے وقت یقین کرلیں کہ دائی کے ہاتھ اور جگہ صاف ہیں ۔
  • بچہ کا ناڑوکاٹنے کےلیے ہمیشہ نیا بلیڈاور ناڑو باندھنے کےلیے صاف اور نیا دھاگہ استعال کریں ۔
  • پیدائش کے بعد نوزائیدہ کو گرم رکھیں۔
  • پیدائش کے بعد نوزائیدہ کو فوراً ماں کا دودھ شروع کرائیں۔
  • پیدائش کے بعد نوزائیدہ کو چھ گھنٹے تک نہ نہلائیں۔
  • پیدائش کے بعد نوزائیدہ میں خطرناک علامت کی صورت میں فوراً مرکز صحت ریفر کریں۔
  • بچے کو چھ ماہ تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلائیں۔
  • بچوں کی پیدائش میں کم از کم تین سال کا وقفہ رکھیں۔
  • بچے کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں اور باقاعدگی سے وزن کروائیں۔