صحت کی دستک/خاندانی منصوبہ بندی کی ضرورت اور فوائد

ویکی کتب سے

خاندانی منصوبہ بندی کے معنی ہیں :

  1. خاندان کے بارے منصوبہ بنانا
  2. میاں بیوی کا یہ طے کرنا کہ ان کو کتنے بچے چاہئیں۔
  3. یہ طے کرنا کہ ایک حمل کے بعد دوسرا حمل کب اور کتنے وقفے سے ہونا چاہئے
  4. بغیر خواہش حمل سے بچاؤ کے طریقے اختیار کرنا۔

خاندانی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

  1. ماں اور بچے کی صحت کےلیے
  2. خاندان کی بھلائی اور خوشگوار زندگی کےلیے
  3. خاندان کی خوشحالی اور معاشی تحفظ کےلیے
  4. سماجی اور قومی بھلائی کےلیے
    • عورت کی بہتر صحت کےلیے ضروری ہے کہ دو بچوں کے درمیان میں * سال کا وقفہ ہو تاکہ وہ اپنی کھوئی ہوئی طاقت بحال کرسکے۔
    • ایک صحت مند ماں بھرپور طریقے سے اپنے بچوں اور گھر کی دیکھ بھال کرسکتی ہے۔
    • بچوں کوماں کی پوری توجہ ملتی ہے ار انکی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔
    • بچوں کو تعلیم اور ترقی کے بہتر مواقع ملتے ہیں۔
    • با پ کو بڑھتے ہوئے کنبے کی ضرورت پوری کرنے کےلیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی۔
    • بچے زیادہ صحتمند اور طاقت ور ہوتے ہیں اور زندگی کی دوسری آسائشوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
    • معاشرے میں غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
    • خوراک٬ تعلیم کی کمی٬ طبی سہولتوں کے فقدان ٬ پانی کی فراہمی اور ماحول کی آلودگی کے مسئلوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
    • کم آبادی سے ملک پر معاشی بوجھ کم ہوتا ہے اور موجودہ وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

بڑے خاندان خوشحال نہیں رہ سکتے:

  1. نہ پیٹ بھر کر خوراک۔
  2. نہ اچھا لباس
  3. نہ اچھی تعلیم
  4. نہ مناسب علاج

بچوں کی پیدائش میں کم از کم تین سال کا وقفہ رکھنے سے ماں صحت مند اور بچہ تندرست