صحت کی دستک/حمل کے دوران فولا د کی گولیوں کا استعمال

ویکی کتب سے
  • خون بنانے والی گولیاں (فولاد٬ فولک ایسڈ) دوا نہیں ہیں بلکہ غذا کی طرح جسم میں خون پیدا کرتی ہیں۔
  • حمل کے چوتھے مہینے سے لیکر بچے کی پیدائش کے چھ مہینے تک روزانہ پابندی سے کھائیں۔
  • یہ گولیاں خالی پیٹ نہ کھائیں بلکہ کھانے کے درمیان میں کھائیں۔
  • یہ گولیاں پانی یا لیموں پانی کے ساتھ کھائیں کیونکہ اس طرح فولاد جلد جذب ہوتی ہے۔
  • پابندی سے خون بنانے والی گولیاں (فولاد) کھانے سے آپ کو سانس پھولنے ٬ چکر آنے ٬ تھکن محسوس کرنے اور کمزوری کی شکایت نہیں ہوگی۔
  • خون بنانے والی گولیوں کے ساتھ ساتھ اضافی خوراک بھی کھائیں۔

بعض اوقات فولاد کی گولیوں سے کچھ خواتین میں ضمنی اثرات پیدا ہوسکتے ہیں مثلاً:

  • پیٹ میں درد
  • کالے پاخانے
  • قبض
  • نرم پاخانہ
  • دل گھبرانا
  • متلی آنا
  • سینے میں جلن

ضمنی اثرات کی صورت میں کیا کرنا چاہیے? خاتون کو تسلی دیں اور بتائیں کہ:

  • کالے پاخانوں کا مطلب ہے کہ فولاد جسم میں جذب ہو رہا ہے۔
  • دوائی جاری رکھیں 5۔3دنوں میں مسئلہ خود بخود ہی حل ہوجائیگا۔
  • گولیاں کھانے کے درمیان میں کھاکر دیکھیں۔

چائے یا دودھ پینے کے تین گھنٹے بعد تک گولی نہ کھائیں۔