صحت کی دستک/حمل کے دوران طبی معائنہ

ویکی کتب سے

مرکز صحت میں موجود ڈاکٹر٬لیڈی ڈاکٹر٬ نرس٬ مڈوائف یا لیڈی ہیلتھ وزیٹر سے معائنہ کروائیں۔

معائنہ ضروری ہے:

ماں اور بچے کی صحت اور نشونما کے بارے میں جاننے کےلیے

حاملہ کو خطرناک علامات کی پہچان کےلیے (مثلاً خون کی کمی٬ بلڈپریشر وغیرہ)

مستند کارکنان صحت سے مفید مشورے حاصل کرنے کےلیے۔

  • پورے حمل کے دوران میں حاملہ کو ہر ماہ معائنہ کروانا چاہیے اگر اتنی مرتبہ آنا ممکن نہ ہو تو :۔
    • پورے حمل میں کم از کم 4 مرتبہ معائنہ کروائیں یعنی
    • پہلا معائنہ حمل کے شروع کے 4 ماہ کے دوران۔
    • دوسرا معائنہ چھٹے اور ساتویں مہینے کے دوران۔
    • تیسرا اور چوتھا معائنہ حمل کے نویں مہینے میں ۔

چیک اپ

  • بلڈ پریشر
  • وزن
  • اینیمیا یا خون کی کمی
  • بچے کی پوزیشن اور حرکت کے بارے میں جاننے کےلیے
  • خوراک اور تشنج کے ٹیکوں کے متعلق مشورہ
  • پیشاب کا معائنہ
  • فولاد فولک ایسڈ کی گولیاں کھانے کا طریقہ
  • اگلی دفعہ چیک اپ کی تاریخ

حمل کے دوران میں کسی تکلیف نہ ہونے کی صورت میں بھی مرکز صحت سے معائنہ ضروری ہے۔