صحت کی دستک/بچے کو دودھ پلانے کا صحیح طریقہ

ویکی کتب سے

صحیح پوزیشن

  1. بچے کی گردن سیدھی ہے یاذرا سی پیچھے کو جھکی ہوئی ہے۔
  2. بچے کا جسم ماں کی طرف گھوما ہوا ہے۔
  3. بچے کا جسم ماں سے قریب ہے اور
  4. بچے کے پورے جسم کو سہارا مل رہا ہے۔

چھاتی سے درست انداز میں لگانا

  1. بچے کی ٹھوڑی چھاتی سے چھورہی ہے یا بہت قریب ہے۔
  2. منہ اچھی طرح سے کھلا ہوا ہے۔
  3. بچے کا نچلا ہونٹ باہر کو مڑا ہوا ہے۔
  4. نپل کے گرد ہالابچے کے منہ میں اوجھل ہے یا منہ کے نیچے کے مقابلے میں ہالا کا زیادہ حصہ منہ کے اوپر سے نظر آتا ہے۔

موّثر طریقے سے دودھ چوسنے کی علامات۔

  1. بچہ آہستہ سے اور دیر لگا کر چوستا ہے۔(دودھ پیتے ہوئے درمیان میں وقفہ دیتا ہے)
  2. کھبی کبھاردودھ نگلتا دکھائی دیتا ہے اور حلق سے آواز بھی سنائی دیتی ہے۔
  3. دودھ پینے کے بعد بچہ مطمئن دکھائی دیتا ہے اور خودبخود دودھ چھوڑدیتا ہے۔

ہر مرتبہ دودھ پلانے کے بعد بچہ کوڈکار ضرور دلوائیں۔