صحت کارکن کے لئے احم پیغامات/دست

ویکی کتب سے

تعرف[ترمیم]

دست ایک ایسی بیماری ہے جس کے بروقت علاج نہ کرنے پر موت واقع ہو سکتی ہے۔ اس کی علامات ، پیچیدگیاں، اور علاج کے بارے میں صحیح معلومات ہونی چاہیئے تاکہ درست اور بروقت علاج ہو سکے۔ والدیں کو وجوہات کے بارے میں معلومات بہم پہنچا کر اس بیماری کو ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔

 دست کی علامات
 علاج کے اصول
 دست کی پیچیدگیاں
 دست کی وجوہات

دست کی علامات[ترمیم]

اگر بچے کو چوبیس گھنٹوں میں تین یا اس سے زیادہ مرتبہ پتلے اور پانی کی طرح پاخانے ہوجائیں تو اسے دست کی بیماری کہتے ہیں ۔ دست ہونے سے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے، جو بچے کے لئے بہت خطرناک ہے۔

 رفرکرنا
 جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کی خاص خاص نشانیاں

جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کی خاص خاص نشانیاں[ترمیم]

جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کی خاص خاص نشانیاں یہ ہیں. اگر ان دو میں سے کویئ بھی ایک نشانی ہو تو فوری طور پر ہیلتھ سینٹر کو رفر کردیں۔

  • آنکھوں کا اندر کی طرف دھنس جانا۔
  • چٹکی میں لی ہوئی جلد کا آہستہ واپس اپنی جگہ پر آنا۔

اگر ان چار میں سے کوئی دو علامات ہوں تو فوری طور پر ہیلتھ سینٹر کو رفر کردیں۔

  • بے چینی اور چڑچڑے پن کا ہونا
  • پیاسا ہونا یا بہت زیادہ شوق سے پانی پینا۔
  • نڈھال اور سستی کا ہونا
  • پانی یا دودھ کا صحیح مقدار میں نہ لینا یا بلکل نہیں پینا۔

علاج کے اصول[ترمیم]

دست کی بیماری کے علاج کے تین بنیادی اصول ہیں :

  • پہلا اصول : بچے کو زیادہ مشروب یعنی liquids دینا۔
  • دوسرا اصول : بچے کی غذا کو جاری رکھنا۔
  • تیسرااصول : بچے کوبر وقت صحت کے مرکز لے جانا۔
 پہلا اصول
 دوسرا اصول
 تیسرا اصول

علاج کا پہلا اصول: بچے کو زیادہ مشروب دینا[ترمیم]

اس اصول کے تحت مندرجہ ذیل باتوں کا خاص خیال رکھنا چایئیے:

  • بیماری کے دوران ماں کوشش کرے کہ وہ بچے کواپنا دودھ زیادہ مرتبہ اور زیادہ دیر تک پلائے ۔
  • اگر بچہ چھ ماہ سے چھوٹا اور صرف ماں کے دودھ پر ہے تو بیماری کے دوران اسے نمکول کا پانی یا صرف صاف پانی بھی وقتاًفوقتاًدیتے رہنا چائیے۔
  • اگر بچہ ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ اوپر کی غذائیں بھی لے رہا ہو تو نمکو ل کے پانی کے علاوہ غذائی مشروب مثلاًسوپ ، چاولوں کا پانی یا دہی وغیرہ بھی کھلاتے رہیں ۔

یادرہے !اگر بچے کو دست زیادہ ہورہے ہوں تو نمکول کے پانی کا مسلسل استعمال بے حد ضروری ہے۔

 اگلا اصول

نمکول[ترمیم]

نمکول یا ORS دینا دست کے علاج کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس کو تیار کرنے کا طریقہ، اس کی پلانے کی مقدار، اور پلانے کے طریقہ کے بارے میں صحہح معلومات ہونا ضروری ہے۔

 لنکس

نمکول کے پانی کو تیار کرنے کا طریقہ[ترمیم]

نمکول کے پانی کو تیار کرنے کے لئے آپ کے پاس ایک جگ یا ایسا برتن ہو جس میں چار درمیانے گلاس پانی کے آرام سے آجائیں۔ سب سے پہلے آپ چارگلاس صاف پانی کو اچھی طرح اُبال کر ایک جگ یا برتن میں ڈا ل کر اسے کمرے کے درجہ حرارت پر لے آئیں ۔ پھر ایک پیکٹ نمکول ملا کر اس کو اچھی طرح پانی میں ملائیں۔ نمکول کاپانی تیار ہوجانے کے بعد اسے آپ عام درجہ حرارت پربارہ گھنٹے اور فریج میں چوبیس گھنٹے تک رکھ سکتےہیں۔ اگر نمکول کا پیکٹ دستیاب نہ ہوتو ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ چینی اور ایک چوتھائی چائے کا چمچ نمک ڈال کر اچھی طرح ملاکر نمکول کا پانی تیار کرسکتے ہیں۔

یمکول پلانے کی مقدار[ترمیم]

دستوں کی صورت میں بچے کو معمول کے مطابق مشروب پلانے کے علاوہ نمکول کا پانی بچے کی عمر کے مطابق مندرجہ ذیل مقدار میں ہر دست کے بعد اس کو پلائیں۔

  • دو سال کی عمر تک بچے کو پاؤ کپ سے آدھاکپ تک نمکول پلائیں۔
  • دو سال سے بڑے بچہ کو آدھے کپ سے ایک کپ تک نمکول پلائیں۔

نمکول پلانے کا طریقہ[ترمیم]

دست کے دوران بچے کو نمکول کے پانی کے چھوٹے چھوٹے گھونٹ کپ یا پھر چمچ کے ذریعے بار بار پلاتے رہیں۔ اگر بچہ الٹی کردے تو ۱۰ منٹ تک انتظار کریں اور پھر دوبارہ نمکول کا پانی دینا شروع کردیں مگر پہلے کی نسبت آہستہ آہستہ پلائیں۔بچے کو اس وقت تک نمکول کا پانی یا اضافی مشروب دیتے رہیں جب تک کہ دست بلکل نہ رک جائیں۔

علاج کا دوسرا اصول: بچے کی غذا کو جاری رکھنا[ترمیم]

دستوں کے دوران بچے کو عمر کی مناسبت سے نرم غذائیں دینا جاری رکھیں مثلاً سوجی کی کھیر ، کھچڑی ، ساگودانہ، مسلا ہوا آلو یا سبزیاں، مسلا ہوا کیلا ، موسمی پھل وغیرہ۔

 پچھلا اصول
 اگلا اصول

علاج کا تیسرا اصول: بچے کو بروقت صحت مرکز پر لے جانا[ترمیم]

اگر دوران علاج دست میں مبتلا بچے میں مندرجہ ذیل علامات میں سے کوئی بھی ایک علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر آپ اپنے قر یبی ہیلتھ سینٹر سے رجوع کریں۔

  • غنودگی یا بے ہوشی ہونا۔
  • مشروب پینے میں کمی یا کمزوری ظاہر ہونا۔
  • ماں کا دودھ یا کچھ بھی نہ پی سکنا یا مشکل سے پینا
  • پاخانے میں خون آنا
  • بخار ہونا
 پچھلا اصول

دست کی پیچیدگیاں[ترمیم]

جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی دست کی بیماری کی ایک سنگین پیچیدگی ہے۔ اگر اس کابروقت علاج نہ کیا جائےتو یہ بچے کی زندگی کےلئے خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

دست کی وجوہات[ترمیم]

دست کی بیماری کی مندرجہ ذیل وجوہات ہوسکتی ہیں :

  • ہاتھوں کو دھوئے بغیر اپنے گندے ہاتھوں سے بچے کو کھانا کھلانا۔
  • بوتل سے دودھ پلانااور چوسنی کا استعمال کرنا جس سے جراثیم بچے تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔
  • پانی کو صحیح طریقہ سے اُبالے بغیر استعمال کرنا۔
  • گلے سڑے یا گرد آلود پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرنا۔
  • کوڑا کرکٹ کے کھلے ہوئےمکھیوں سے بھرے ڈھیر کے قریب کھانے پینے کی اشیائ کارکھنا جو ان کی آلودگی کا باعث ہو سکتا ہے۔
  • بازار کے کھانوں اور ٹھیلوں کے کھلے ہوئے کھانوں کا استعمال کرنا۔
  • بچے میں قوت مدافعت یعنی بیماری سے بچاؤ کی طاقت کا کم ہونا جس کی وجہ غذائی کمی ہے۔
اگر بچے کے پاخانے میں خون رطوبت کے ساتھ یا بغیررطوبت کے خارج ہو تو اسے خونی پیچش یا  Dysentery کہتے ہیں۔ یاد رکھئیے!  دست کی بیماری خطرناک بھی ہوسکتی ہے۔