مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال سانچہ:سرورق

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
نیا موضوع
ویکی کتب سے
(تبادلۂ خیال:سرورق سے رجوع مکرر)

Report of youth Pronvecial Camp at Pishin Organized by Pakistan Red Crescent Society Balochistan Branch پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بلوچستان شاخ کے زیر اہتمام مئی 2009میں پشین کے علاقے بن

[ترمیم]

دنیا میں کوئی کام بھی ایسا نہیں ہے جس انسان کا اپنا فائدہ نہ ہوکائی بھی ایسا شعبہ نہیں جس میں انسانیت کی تذلیل نہ ہوکوئی لیکن رضاکار یت دنیا وہ پہلاشعبہ ہے جس میں کسی بھی شخص کا دکھی انسانیت کے خدمت کے علاوہ اور کوئی غرض نہیں ہے” قرآن شریف میں ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے فوری انسانیت بچائی “

تفصیلی رپورٹ

[ترمیم]
اس سلسلے میں ہلال احمر پاکستان ”بلوچستان شاخ“شعبہ امورنوجوانان ورضاکاران کیجانب سے پشین کے علاقے بند خوشدل خان میں پانچ روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ ،سبی جعفر آباد ،پشین ،خاران ،نوشکی ، ژوب ،قلعہ سیف اللہ ، چمن اورلورالائی کے رضاکارکارکنوں نے شرکت کیںکیمپ کا افتتاح باقاعدہ طورپر ضلعی رابطہ آفیسر پشین نے کیا کیمپ میں نوجوانوں کو ہلال احمرپاکستان کے بارے میں تفصیلی بتا یا گیا جبکہ ایچ آئی وی ایڈ ز سے بچاﺅ ،ہنگامی حالت میں صاف پانی کی فراہمی ،صفائی کی صورتحال ،ہنگامی حالت سے نمٹنے میں نوجوانوں کا کرداراورذمہ داریاں،قدرتی آفات اورپیدا کردہ آفات میں لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی ،آگ قابو پانے اورآگ سے بچنے کے طریقے سے سکھائے گئے

کیمپ کے تعارفی سیشن سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر روبینہ سعید شاہوانی اورسدرہ خورشید کی خطاب

[ترمیم]

کیمپ کے پہلے اورتعارفی سیشن سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امورنوجوانان ورضاکاران روبینہ شاہوانی اورسدرہ خورشید نے خطاب کیا جس میں انہوںنے کہاکہ پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی جو کہ بلا کسی لالچ وغر ض رضاکارانہ خدمات سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ 1859 ئ ہنری ڈوناڈو کی سیلفورینو کے جنگ میں رضا کار کی حیثت سے خدمات نے خطہ میں رضاکاریت نے جنم لیا جس کے بعد ہنری ڈوناڈوکی مسلسل کاوشوں کے بعد باقائدہ طور پر اس شعبے کے فروغ کے لیے کام شروع کیا جس کی بدولت آج دنیا بھر کے 188ممالک میں ریڈکراس اورریڈ کریسنٹ کے نام سے رضاکاریت کے فروغ کیلئے کام کررہی ہیں۔یہ تنظیم مسلم ممالک میں ریڈ کریسنٹ جبکہ غیر مسلم ممالک میں ریڈ کراس کے نام سے پہچانا جاتاہے ۔پاکستان میں اس تنظیم کا قیام 1947ئ میں پارلیمانی ایکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا جبکہ 1948ئ میں عالمی تنظیم برائے ریڈ کراسریڈکریسنٹ نے باقاعدہ طور پر اسے تسلیم کرتے ہوئے اپنا ممبر بنادیا ملک کا صدر ہی تنظیم کا صدر ہوتاہے جبکہ صوبائی سطح پر گورنر تنظیم کا صدر ہوتاہے رضاکاریت کے فروغ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج پا کستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی” بلوچستان برانچ “کے ساتھ دوہزار رضاکار رجسٹرڈ ہیں جن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی رجسٹرڈ رضاکاروں کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرونی ممالک میں تربیت فراہم کرتاہے ۔ ضلعی رابطہ آفیسرسیدال خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک باصلاحیت معاشرے کے قیام کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائینگے نوجوانوں کو رضاکاریت کی درس دیکرہی ہم ہرمشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں دکھ درد میں شریک ہوسکتے ہیںانہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ نوجوانوں کو رضاکاریت کی طرف راغب کرے انہیںاس سلسلے میں تربیت دیںمطعین کرے اورانکی حوصلہ افزائی کرے نوجوانوں کی بہترمستقبل ہلال حمر پاکستان کاتربیتی کیمپ کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے

کیمپ کے پہلے سیشن سے انیل کمار کا خطاب

[ترمیم]
کیمپ کے دوسرے سیشن میں ایڈزجیسے ناسور سے بچاﺅ کے بارے میں بتایا گیا جس نے خطاب کرتے ہوئے انیل کمارنے کہاکہایڈز ایک لاعلاج اور مہلک مرض ہے پوری دنیا میں پھیلی ہوئی یہ وہ خطرناک بیماری ہے جس کا ابھی تک کوئی علاج نہیں ڈھونڈاجاسکا ایڈز مرض ایک خاص انسانی وائرس(جرثومے )ایچ ،آئی ،وی ایڈز (HIV)کے ذریعے پھیلتا ہے جو جسم میں مدافعتی نظام کو کمزورکردیتاہے اگر اس مرض کے جراثیم کسی شخص کو لگ جائیں تو یہ ساری عمرجسم میں موجود رہتی ہے ایسے افراد جس کو ایڈز کی بیماری کے جراثیم لگ چکے ہو مگر بظاہر اُس میں اس بیماری کی علامات اور نشانیاں بالکل موجود نہ ہو ایسے افراد اپنے جنسی تعلقات کے ذریعے یا اپنے خون کے عطیہ سے اس بیماری کے جراثیم دیگر تندرست افراد تک پہنچا سکتا ہے ایڈز کے جرثومے سے متاثرہ آلات بھی ایڈز کی بیماری پھیلنے کا ذریعہ ہےںخاص طور پر اگر استعمال شدہ سرنج کو دوبارہ استعمال کیا جائے ،نشہ کے عادی افراد ایک ٹیکہ میں نشہ آور دوائی بھرکر یک ہی سوئی کے استعمال سے بھی یہ بیماری پھیلتی ہے،ایڈز کے وائرس سے متاثرہ اوزارمثلاً کان ، ناک چھیدنے والے اوزار ،حجام کے استعمال شدہ بلیڈ اوردانتوں کے علاج میں استعمال ہونیوالے اوزار سے بھی ایڈز پھیلتا ہے ایڈز کا وائرس حمل کے دوران یا پیدائش کے بعد متاثرہ ماں سے بھی بچے میں منتقل ہوسکتاہے اورآخر کار اس مرض ہی کے باعث مریض کی موت واقع ہوجاتی ہےایڈز جیسے ناسور کی تدارک کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار اداکرنا ہوگا ایڈز کی بیماری دنیا تیزی سے پھیل رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایڈز ایک لا علاج مرض ہے لیکن اس سے باآسانی بچایا جاسکتا ہے ایڈ زسے متاثرہ شخص کے پاس بیٹھنے یا گلے ملانے سے ایڈز نہیں پھیلتی ۔

کیمپ کے تیسرے سیشن سے واٹراینڈ سنیٹیشن کے صوبائی آفیسر ملک بلول دانا کا خطاب

[ترمیم]
کیمپ کے تیسرے سیشن سے واٹراینڈ سنیٹیشن کے صوبائی آفیسر ملک بلول دانا نے خطاب کیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی جگہ کوئی بھی آفت ہو ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہو یا پھر لوگ نکل مکانی کرکے دوسرے محفوظ مقامات میں آبادہو جہاں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں دشواری سامنا ہوتا ہے ایسے علاقوں میں لوگوں کو آگاہی ضرورت ہوتی ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ سب سے پہلے ایسے تمام علاقوں کا دورہ کرکے سروے کرے کہ کس علاقے میں پینے کے صاف پانی مہیا ہے اور کس علاقے میں دشواری کا سامنا ہے پانی کے استعمال سے پھیلتی بیماریوں کے سلسلے میں واٹراینڈ سنیٹیشن کے صوبائی آفیسر ملک بلول دانا نے کہا کہ ایسے علاقوں میں موجود پانی کو ٹیسٹ کیا جائے کہ کہیں اس پانی میں تو کوئی جراثیم نہیں پا یا جاتا جس سے لوگوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہو اورلوگوں کو پانی استعمال کرنے سے پہلے پانی ابالنے کی ہدایت کرے تاکہ لوگوں کو مزید بیماریوں سے چایا جاسکے اور اس سلسلے میں لوگوں کو آگاہی دیں کہ ایسے علاقوں میں پانی کی استعمال سے کس قسم کی بیماریاں پھیلتی ہے ہماری ذمہ داریاںپانی سے منتقل ہونیوالی بیماریوں کو کم کرنا ،پینے کے پانی کی تحقیق کرنا اوراسے لیبارٹری میں ٹیسٹ کرنا اورپانی کو پینے کیلئے بالکل صاف کرنا ،حامل جراثیم کی روک تھام اوراس سلسلے میں ایک مظبوط حکمت عملی بنانا ہے ۔موجودہ علاقہ جہاں پرلوگ آباد ہیں کے پانی قابل اعتماد ہے یانہیں اورمتعلقہ علاقے کے صفائی کا نظام درست ہے یا نہیں اگر نہیں تو اس کی بہتری ، اور جراثیموں سے پیدا ہونیوالی بیماریوں کے سدباب کے لیے کرداراداکریںلڑکیوں اورعورتوں کے صحت کو کونسے خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنانا ہے کیونکہ ایسے علاقوں میں لوگوں کو نالیوں کا مسئلہ بھی درپیش ہوتا ہے کسی بھی جگہ گندھا پانی کھڑانہ ہو تاکہ اس سے پیدا ہونیوالی بیماریوں کی روک تھام ہوسکے ایسے تمام متاثرہ علاقوں میں سب سے پہلے سروے کرکے معلوم کیا جائے کہ پینے کے پانی کے ذریعے منتقل ہونیوالی بیماریوں سے کتنے لوگ متاثر ہورہے ہیںاورایسے کون کونسے علاقے ہیں جہاں پر پانی میں یہ جراثیم موجود ہیں ۔مشورے اوررابطے کے لیے علاقے کے اہم شخصیات کون کونسے ہیںجوآپ کو متاثرہ علاقے کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرسکتے ہیںاور ایسے تمام متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کا موجودہ ذرائع دیکھا جائے کہ علاقے ے ہر فرد کو دن میں کتنا پانی میسر ہے تاکہ اس سے اندازہ لگایا جاسکے کہ مذکورہ علاقے میں کتنے لوگ آباد ہیں اورانہیں دن میں تنے لیٹر پانی کی ضرورت ہے اور اب کتنے لیٹر پانی انہیں میسر ہے آباد لوگ پانی کا استعمال کس قسم کے برتن میں کرتے ہیںیہ برتن استعمال کیلئے درست ہے یا نہیںاکثر ہنگامی حالت میں ابتدائی وار میں قدرتی آفت کے فوری بعد شرح اموات زیادہ ہوتی ہے ،جوکہ عام طور پر متاثرہ علاقوں کے مکین لاشوں کو کثیر تعدادمیں اجتماعی قبروں میں دفن کرنے کا مطالبہ کرتے ہیںایسے علاقوں میں قبرستان اور اجتماعی قبروں کو پانی کے زیر زمین زرائع سے کم از کم 30 میٹر کے فاصلے پر اورقبر کا ہینڈ پانی کی سطح سے کم از کم 1.5میٹ بلند ہو

کیمپ کے چھوتے سیشن سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہلال احمر اسلام آباد داور خان اورمحمد ایوب کا خطاب

[ترمیم]
کیمپ کے چھوتے سیشن سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہلال احمر اسلام آباد داور خان اورمحمد ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ابتدائی امداد کے حوالے سے ہلال احمر کے رضاکار ہمیشہ ہروقت ہر تیار رہینگے ایسے حالات میں ابتدائی طبی امداد کے اصول ایمرجنسی کی صورت میںزندگی بچانا ،حالت مزید خراب ہونے سے بچانا ،نازک حالت کو بحال کرنے میں مدد دینا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ابتدائی طبی امدادکے حوالے سے رضاکاروں کو اس کے قابل بنانا ہے کہ وہ کسی بھی وقت کسی بھی حادثے کو نمٹاسکیںدل کا دورہ پڑنے والے افراد کو سنبھال سکےںزخموں پر مرہم پٹی اورزہریلے جانوروں سے ڈسنے پر اس کو طبی امداد دے سکیں سب سے پہلے کسی زخمی شخص کے زخم دبائیں ورمتاثرہ عضو کو دل کی سطح سے اونچا رکھیںتاکہ زخم مزید خون بہنے سے بچ جائیں اورپھر اس کے بعد زخم پرپٹی باندھیںایسے ہنگامی صورتحال میں سب سے پہلے بے ہوش مریض کا حالت معلوم کرکے اسے پکاریں اورہلائیںایسے حالت میں مریضوں کوتسلی دیں اور اپنے اور اپنے حواس برقرار رکھیں اوراگر کسی زخمی کا خون بہت زیادہ بہہ رہاہوتو اسے جلد ازجلد روکنے کی کوشش کریںاور لوگوں کی زندگی بچانے کی کوشش جاری رکھیں جلی ہوئی جگہ پر کپڑا نہ رکھیں کسی بے ہوش مریض کو کوئی چیز پلانے کی کوشش نہ کریں اورنہ ہی کسی زخمی کو ایسے چیزیں پلائیںجس سے دوران خون تیز ہو جائے اوربے ہوش افراد کو چھینٹے مارکر یا جھٹکے دیکر جگانے کی کوشش نہ کریں

کیمپ کے پانچویں سیشن سے فرسٹ ایڈ ٹرینر نشرہ ندیم کی خطاب

[ترمیم]

کیمپ کے پانچویںسیشن سے خطاب کرتے ہوئے بشرہ نے کہا کہ ہلال احمر محظ انسانیت کی خاطرانسانی خدمت پر یقین رکھتی ہے بلاکسی تعصب وقومیت غیر جانبدار اوررضاکارانہ خدمات کے اصولوں پر کلام کررہی ہےں رضاکار ٹیموں میں جونیئر رضاکار ٹیم جس میں 10سال سے 14سال تک کی سکولوں کے بچے شامل ہوتے ہیںجبکہ 15سال سے 25سال تک جن میں کالج یونیورسٹی ے طلباءوطالبات شامل ہوتے ہیںجونیئر رضاکارٹیم کا حصہ ہیںاس کے علاوہ ڈاکٹر،پیرامیڈیکس ،انجینئر ،لاجسٹکس ،اور ہنرمند افراد ہمارے پروفیشنل رضاکاروں کے ٹیم میں شامل ہوتے ہیںایسے لوگ جو اپنے علاقے سے واقف ہو اور اپنے متعلقہ علاقے آفات اورواقعات کے دوران لوگوںکو ابتدائی طبی امدادفراہم کرسکیں ہمارے کیمونٹی بیس ضاکارٹیموں میں شامل ہوتے ہیںانہوں نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان شعبہ امور نوجوانان ورضاکاران آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمر جنسی سروس ،ریلیف آپریشن ٹیم ،اورکیمونیٹی بیس قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے رضاکاروں کی ٹیمیںتیار کرتی ہےںجو آفات میں خون کی فراہمی اور صحت کے سہولیات میں پہنچانیں میں لوگوں کی مدد کرتی ہے ۔اور اس سلسلے میں ہلال احمر ایمبو لینس سروس ہمہ وقت تیار رہیگا

کیمپ کے چھٹے سیشن سے محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹرڈاکٹرہدایت اللہ کا خطاب

[ترمیم]
کیمپ کے چھٹے سیشن سے محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹرڈاکٹرہدایت اللہ نے رضاکاروں کو آگ بجانے کے طریقے بتائے جس میں انہوں نے کہاکہ اگرچہ آگ کو فیکٹریوں ،گھروں اورزندگی کے ضرورت سمجھا جاتا ہے تو دوسری طرف آگ انسانیت کی دشمن ہے جس سے نہ صرف لاکھوں کروڑوں کا مالی نقصان ہوتاہے بلکہ کئی جہگوں پر آگ کی لپیٹ میں آکر انسانی جانوں کابھی ضیاع ہوتا ہے جس سے بچنے کیلے ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا سال 2008میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں آگ بجاتے ہوئے 22نوجوانوں نے جان کی بازی ہاردی کئی بھی آگ لاپرواہی سے بے قابو ہوکر پھیلا جاتا ہے انہوں نے اس موقع پر رضاکاروں کو آگ بجانے کے طریقے بتائے اورمختلف قسم کے گیسوں کو تیار کرکے اس کے استعمال کا طریقہ بھی سکھایا ۔انہوںنے کہاکہ آگ بجانے والے گیس تین قسم کے بنائے جاتے ہیں جس میں میٹھا سوڈا ،سیلفورک ایسایڈ اور پانی کا استعمال کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے تیا رکردہ گیسوں کا استعمال ایک سال تک کیا جاسکتاہے اس موقع پر انہوں نے آگ بجانے کا تجربہ بھی کیا۔

کیمپ کے اختتامی سیشن سے چیئرمین برانچ سردار نصیر خان ترین ،سیکرٹری میجر (ر)سردار محمد صابر درانی اور دیگر کا خطاب

[ترمیم]
کیمپ کے اختتامی سیشن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے انجمن ہلال احمر پاکستان بلوچستان شاخ کے چیئرمین سردارنصیر خان ترین ،سیکرٹری میجر (ر)محمد صابر درانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر امورنوجوانان ورضاکاران روبینہ شاہوانی ،ڈاکٹرنادرہ نے خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلوچستان برانچ سردار نصیر خان ترین نے کہا کہ سال 2008میں ملک بھر رضاکاروں میں بلوچستان کے رضاکاروں کی کارکردگی سب سے زیادہ موثر رہی جس کا سہرہ بلوچستان رضاکاروںکے سرجاتا ہے ہلال احمر اگر زندہ ہے تو اس میں انہی رضاکاروں کی روح ہے جس سے آج بلوچستان سمیت پورے ملک میں ہلال احمر کی شناخت ہے ایسے اداروں رضاکار نہ ہوتو نہ کبھی چل سکتے ہیں اور نہ ہی کبھی چلے ہیںانہوں نے کہا کہ بلوچستان رضاکاریت کے فروغ کیلئے بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر روبینہ شاہنوانی کی کاکردگی قابل تحسین ہے جس دن رات کاوشوں سے ہی بلوچستان میں رضاکاریت کو فروغ مل رہاہے اور ہر علاقے سے رضاکا رہلال احمر کے پلیٹ فارم سے رضاکارانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیںرضاکارانہ خدمات کودکھی انسانیت کی خدمت سمجھتے ہےں ہمیں چاہیئے کہ اسے جاری رکھے انسانیت کے جذبے کو لیے ہوئے بلوچستان کے رضاکارکارکن اس شعبے کو آگے بڑھائیں گے تاکہ مستقبل میں قدرتی اورپید اکردہ آفات میں کردار اداکرے۔تقریب سے سیکرٹری ہلال احمر پاکستان بلوچستان میجر (ر)محمد صابر درانی نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دوسرے صوبوں کی نسبت بلوچستان کے رضاکاروں کی کارکردگی بہتر ہے سال 2009میں اٹلی کیلئے بلوچستان سے رضاکارمنتخب کیا گیا ہے جوکہ بلوچستان کے رضاکاروں کے لیے فخر کی بات ہے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہلال احمر کا فرسٹ ایڈ ٹیم ہمہ وقت تیار رہیگا ٹیم میں شامل نوجوان کسی آفت میں متاثرہ افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرے گی بلوچستان اپنی نوعیت کا یہ پہلاٹیم ہے جوہلال احمر کے نوجوانوں پر مشمتل ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان سے ملک وقوم کا مستقبل وابستہ ہے ہمیں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات کرنے ہونگے۔ 28اکتوبر کوآنیوالے ہولناک زلزلے سے متاثرہ علاقوںہی سب سے پہلے ہلال احمر پاکستان کے رضاکار ،ڈاکٹرز،امدادی ٹیمیں پہنچے جوکہ تاحال کئی ٹیمیںوہاں پر موجود ہیںرضاکاریت جو انسانی خدمت ہی ہے کو فروغ دینے مزید اقدامات اٹھائینگے اورانشاءاللہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی اقدامات سے گریزنہیں کرینگے ۔ہلال احمر پاکستان ”بلوچستان برانچ نے 200خاندانوں کیلئے ہنگامی طورپر سامان رکھاگیا ہے انہوں نے کہا کہ رضاکاریت کو کسی قوم یا ملک تک محدودنہیں ہونا چاہیے بلکہ اس میںمعاشرے کے ہر فرد نے کردار اداکرنا ہے اسی سلسلے میں ہلال احمر کیجانب سے سکولوں اورکالجز میں بھی تقریبات کا نعقاد کیا جارہاہے آخر میں ہلال احمر پاکستان ”بلوچستانشاخ “کیجانب سے چیئرمین بلوچستان شاخ سردارنصیر خان ترین ،عالمی تنظیم برائے ریڈ کریسنٹ ریڈ کراس اورڈی سی او پشین کو خصوصی شیلڈ بھی دیدی گئیں۔

رپورٹ :دین محمد وطن پال میڈیا رضاکار پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بلوچستان

[ترمیم]

دین محمد وطن پال 3مارچ1985میں کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم ابائی علاقے کوئٹہ میں حاصل کی1997میں وہ 12سال کی عمر میں والد کے سائے سے محروم ہوگئے 2004میں وہ کاروبار کی غرض سے افغانستان چلے گئے مگر وہاں کے حالت خراب ہونے کے باعث 3ماں بعد واپس کوئٹہ آئے اور ایک غیر سرکاری تنظیم زرمل سوسائٹی میں کام شروع کیا 2سال سے زائد عرصہ زرمل سوسائٹی میں کام اور اس کے بعد انہوں نے کوئٹہ کے مقامی اخبار روزنامہ انقلاب نو میں بطور سب ایڈیٹر کام شروع کیا انقلاب نو میں 2کام کرنے کے بعد روزنامہ بلوچستان نیوز کے ساتھ بطور فوٹو جونلسٹ کام شروع کیا اس دوران انہوں نے ایف اے کا امتحان بھی پاس کیا اور اس کے علاوہ روزنامہ پبلک کے ساتھ بھی بطورفوٹو ایڈیٹر کام شروع کیا ۔چونکہ انہوں نے اخبارشعبہ سے پہلے سماجی خدمات میں حصہ لیا تھا اور کئی علاقوں میں اور تنظیموں میں جان پہچان کے علاوہ انہوں نے اپنافرض سمجھا کہ صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کو بھی ترجیح دی مئی 2008انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ایک غیر سرکاری و غیر سیاسی تنظیم ”ہیوادآرگنائزیشن“کی بنیاد رکھ دی جوکہ حکومت پاکستان کے مجریہ آرڈیننس1961کے تحت باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اورایک بار پھر انہوں سماجی خدمات کو اپنافریضہ سمجھ کر کام شروع کیا جبکہ ستمبر2008میں انہوں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بلوچستان برانچ امور نوجوانان ورضاکاران کی ممبر شپ حاصل کرلی اور انہوںنے ایک صحافی اورسماجی کارکن کے ساتھ ساتھ رضاکارانہ خدمات بھی شروع کیںاور ریڈ کریسنٹ کے انہوں زرائع ابلاغ کے حوالے بہت کام کیا مئی اسے یوتھ کیمپ کی دعوت دی گئی لیکن وہ اپنے فرائض ومصروفیات کی وجہ سے کیمپ میں باقاعدہ حصہ نہ لے سکے انہوں نے اکتوبر کے زلزلہ میں نہ صرف پاکستان ریڈ کریسنٹ کے کام کیا بلکہ افغانستان کے ایک تنظیم کی طرف سے بھی زیارت میں ایک 3ماہ کا منصوبہ چلایا اور اکتوبر 2009وہ نیشنل یوتھ کیلئے منتخب ہوئے لیکن حالات کی خرابی کے باعث کمیپ منسوخ ہوگیاجبکہ نومبر2009میں وہ روزنامہ کرائم میل ملتان کا بیوروچیف بھی منتخب ہوئے


Invite to WikiConference India 2011

[ترمیم]

Hi سرورق,

The First WikiConference India is being organized in Mumbai and will take place on 18-20 November 2011.
You can see our Official website, the Facebook event and our Scholarship form.


But the activities start now with the 100 day long WikiOutreach.

As you are part of WikiMedia India community we invite you to be there for conference and share your experience. Thank you for your contributions.

We look forward to see you at Mumbai on 18-20 November 2011


Please forward to relevant folks in the community. If you want the bot to do the job please sign up at [1] --Naveenpf 05:42, 6 اگست 2011 (UTC)